منگل، 17-فروری،2026
پیر 1447/08/28هـ (16-02-2026م)

بڑی پیشرفت :حکومت اور پی ٹی آئی کا بات چیت کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ

27 اپریل, 2023 15:35

وزیرقانون سینیٹر اعظم نزیرتارڑ کا پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر علی ظفر ایڈووکیٹ سے رابطہ ہوا ہے۔جس میں بات چیت کے عمل کو شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

حکمران جماعتوں کےاندرالیکشن کے معاملے پر سفارشات کی تیاری کے لئے کمیٹی کے ارکان کے ناموں پر آج غورہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی طرف سے آج قومی اسمبلی کے ارکان کے اعزاز میں ظہرانہ کے بعد حکمران جماعتوں کی داخلی کمیٹی کے ارکان کے ناموں کو حتمی شکل دینے پرغور ہوگا۔

یہ کمیٹی حکمران جماعتوں کے سربراہی اجلاس میں بنانے کا فیصلہ ہوا تھا، حکمران اتحاد نے انتخابات کے لئے پہلے سے جاری مشاورتی عمل کو اگلے مرحلےمیں لیجانے کے لئے کمیٹی تشکیل دی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سےاراکین پارلیمنٹ کےاعزاز میں ظہرانےکا اہتمام کیا گیا۔جس میں پی ٹی آئی کے 20 منحرف اراکین کو بھی ظہرانے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

یہ پڑھیں : 26 اپریل کو حکومتی کمیٹی پی ٹی آئی سے رابطہ کرے گی: رانا ثنااللہ

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔