منگل، 17-فروری،2026
پیر 1447/08/28هـ (16-02-2026م)

یہ لوگ شہبازشریف کی قربانی کا فیصلہ کرچکے ہیں: اسد عمر

27 اپریل, 2023 13:14

لاہور: اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت آئین سے انحراف پر بضد ہے، یہ لوگ شہبازشریف کی قربانی کا فیصلہ کرچکے ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جس ملک میں آئین کو اعلانیہ توڑا جارہا ہو وہاں کیا قانون ہوگا، کل ایک بار پھر ذاتی حملے ہوئے، کل پارلیمان میں اعلان بغاوت کیا گیا۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے کسی جج سے متعلق پارلیمان میں بحث نہیں ہوسکتی، سپریم کورٹ نے حکومت کو موقع دیا ہے کہ آئین پر عمل کریں، امید ہے سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کریگی آئین کے مطابق ہوگا، عوام آئینی حقوق اور اس کے دفاع کیلئے باہر نکلیں۔

یہ بھی پڑھیں: میری جان لینے کے ذمہ دار وہی ہوں گے جن کی نشاندہی کرچکا ہوں: عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ حکومت آئین سے انحراف پر بضد ہے، آئین کے انحراف کا مطلب ہر پاکستانی کے حق پر ڈاکا ہے، یہ لوگ شہبازشریف کی قربانی کا فیصلہ کرچکے ہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔