میری جان لینے کے ذمہ دار وہی ہوں گے جن کی نشاندہی کرچکا ہوں: عمران خان

لاہور: عمران خان کا کہنا ہے کہ میری جان لینے کے ذمہ دار وہی ہوں گے جن کی نشاندہی کرچکا ہوں، انہیں یہ خوف کھائے جارہا ہے میں پھر اقتدار میں آجاؤں گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ وزیرداخلہ کہتا ہے میری جان کو بیرونی ایجنسیوں سے خطرہ ہے، میں قوم پر واضح کردوں کہ میری جان کو صرف 3 افراد سے خطرہ ہے، مزید 3 لوگوں کی نشاندہی ایک ویڈیو پیغام میں کرچکا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: جنرل باجوہ کے کہنے پر پنجاب اور خیر پختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کیں ، عمران خان
عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ بیرونی ایجنسیوں کی آڑ میں چال چلنے کی کوششیں کررہے ہیں، میری جان لینے کے ذمہ دار وہی ہوں گے جن کی نشاندہی کرچکا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں یہ خوف کھائے جارہا ہے میں پھر اقتدار میں آجاؤں گا، انہیں خوف ہے کہ میں ان کا محاسبہ کروں گا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









