عمران خان کی ہدایت پر پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کی بحالی کے لیے پٹیشن تیار

لاہور: عمران خان کی ہدایت پر پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کی بحالی کے لیے پٹیشن تیار کرلی گئی۔
ذرائع کے مطابق دونوں اسمبلیوں کے اسپیکرز کی جانب سے پٹیشن تیار کی گئی، صوبوں میں الیکشن کرانے کیلئے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا تھا کہ الیکشن ہونے کی صورت میں پٹیشن دائر نہیں کی جائے گی، ایک ہی دن الیکشن کچھ ماہ بعد کر انے کا فیصلہ آیا تو پٹیشن دائر کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت بجٹ سے پہلے اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ دے، پی ٹی آئی کا مطالبہ
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کچھ ماہ بعد ہوں تو نگراں حکومت رہنے کا کوئی قانونی جواز نہیں، عوام کے منتخب کردہ ہی حکومت کرنے کا اختیار رکھتے ہیں،
سبطین خا کا کہنا تھا کہ پٹیشن میری اور اسپیکر کے پی مشتاق غنی کی جانب سے تیار کی گئی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









