منگل، 17-فروری،2026
پیر 1447/08/28هـ (16-02-2026م)

سابق آرمی چیف کا پاکستان کے مستقبل کے خطرے پر بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا

28 اپریل, 2023 15:14

راولپنڈی: آئی ایس پی آر نے سابق آرمی چیف کے بیان سے متعلق بیانات پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق آرمی چیف کا پاکستان کے مستقبل کے خطرے پر بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر لے مطابق پاک فوج کی جنگی تیاریوں کے بارے میں میڈیا میں بحث سامنے آئی، یہ مباحثے سابق آرمی چیف کے انٹرویو کے تناظر میں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: تمام سیاستدان اور سیاسی جماعتیں قابل احترام ہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر

آئی ایس پی نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ اپنی آپریشنل تیاریوں اور انتہائی جنگی قابلیت پر فخر کیا اور کرتے رہیں گے، فوج مادر وطن کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے، پاک فوج نے ہتھیاروں، سازو سامان اور جنگی وسائل سے بھرپور ہیومن ریسورس ہمیشہ تیار رکھا ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔