عمران خان اور اس کو مسلط کرنے والے پاکستان کے مجرم ہیں: مریم نواز

لاہور: مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان اور اس کو مسلط کرنے والے پاکستان کے مجرم ہیں، قرار واقعی سزا کے مستحق ہیں۔
سینئر نائب صدر (ن) لیگ مریم نواز کا اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ ماضی کے طاقتور لوگوں کے ریٹائر ہوکر حالات دیکھ لیں، چند لوگ طاقت کے نشے میں اپنی کرسیوں پر بیٹھے تھے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ سوچیں دور اقتدار میں کس طرح اختیارات کا ناجائز استعمال کررہے ہوں گے، نواز شریف چپ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دشمن عوام اور مسلح افواج میں دراڑ ڈالنے کی سازشوں میں سرگرم ہے: آرمی چیف
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور اس کو مسلط کرنے والے پاکستان کے مجرم ہیں، قرار واقعی سزا کے مستحق ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









