پیر، 16-فروری،2026
پیر 1447/08/28هـ (16-02-2026م)

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: عمران خان کو 30 مئی کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کرلیا گیا

29 اپریل, 2023 13:28

اسلام آباد: عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 30 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں پولیس کی جانب سے عدالت کو نوٹس کی تعمیل سے آگاہ کیا گیا۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کو نوٹس کی تعمیل قانون کے مطابق نہیں ہوسکی جس کے بعد عدالت نے نقول فراہم کرنے کے لیے عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری کردیے۔

یہ بھی پڑھیں: لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ، اسلام آباد کی مقامی عدالت میں عمران خان کی ذاتی حیثیت میں طلبی

سول جج مبشرحسن چشتی نے عمران خان کو 30 مئی کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔