منگل، 17-فروری،2026
پیر 1447/08/28هـ (16-02-2026م)

ایک طرف مذاکرات، دوسری طرف گرفتاریاں: فواد کا پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپے پر ردعمل

29 اپریل, 2023 13:01

لاہور:پولیس نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپا مارا ہے اور 7 افراد کو حراست میں لے لیا۔

چودھری پرویز الہٰی کے وکیل کا کہنا ہے کہ پولیس اہل کار پرویز الٰہی کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں، اس مقدمے میں پرویز الہٰی کی ضمانت ہو چکی ہے۔

چودھری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی نے کہا کہ جس کیس میں ضمانت ہوچکی اس میں پولیس گرفتار کرنے پہنچی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی کی ضمانت کی کارروائی کو میڈیا نے کوور کیا تھا، عمران خان ٹھیک کہتے ہیں کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی ختم ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت بجٹ سے پہلے اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ دے، پی ٹی آئی کا مطالبہ

دوسری جانب پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپے پر رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ’ ایک طرف مذاکرات، دوسری طرف گرفتاریاں، ثابت ہوا کہ اسحاق ڈار، سعدرفیق، اعظم نذیرتارڑ کی پارٹی میں کوئی حیثیت نہیں’۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔