پیر، 16-فروری،2026
پیر 1447/08/28هـ (16-02-2026م)

پارلیمان میں ایسے لوگوں کو لایا گیا جو اس کی اہلیت نہیں رکھتے: شاہد خاقان

29 اپریل, 2023 19:54

لاہور: شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پارلیمان میں آنے والے لوگ ہی حکومت اور کابینہ بناتے ہیں، پارلیمان میں ایسے لوگوں کو لایا گیا جو اس کی اہلیت نہیں رکھتے۔

رہنما (ن) لیگ شاہد خاقان عباسی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب تک اکٹھے نہیں ہوں گے معاملات ٹھیک نہیں ہوں گے، جن ممالک میں انتشار ہوتا ہے ان کی صلاحیتیں ختم ہوجاتی ہیں، عدالتی، سیاسی، فوجی نظام نہ چل رہا ہو اور ملک ترقی کرے یہ ممکن نہیں، سیاسی دشمنی نفرت میں بدل گئی، ملکی ادارے ایک دوسرے کے سامنے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام ڈیلیور نہیں کررہا، بدقسمتی سے سب تماشائی بنے بیٹھے ہیں، جو پارلیمان میں آئیں گے وہی حکومت میں جائیں گے، سیاست سے پارلیمان بنتا ہے اور اسی پارلیمان سے آئین بنتا ہے، موجودہ پارلیمان میں 40 فیصد ارکان کو کوئی بھی جماعت لاسکتی ہے، پارلیمان میں آنے والے لوگ ہی حکومت اور کابینہ بناتے ہیں، پارلیمان میں ایسے لوگوں کو لایا گیا جو اس کی اہلیت نہیں رکھتے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے موجودہ حالات کے ذمے دار ثاقب نثار ہیں: طلال چودھری

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 سال دیکھ لیں تمام جماعتیں حکومت میں رہی ہیں، آج معیشت کی کیا حالت ہے اور ہماری ترجیحات کیا ہیں، ملکی مسائل کی وجہ لیڈر شپ اور نظام کی ناکامی ہے، ملک میں نئے صوبے بنانے ہوں گے، 75 سال گزرنے کے باوجود ہم مسائل حل نہیں کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں نہیں چاہتیں کہ بلدیاتی نظام چلے، مفتاح اسماعیل نے معاشی مشکلات سے متعلق آگاہ کیا، موجودہ حالات میں ہر آدمی پریشان ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔