پرویز الہٰی کے گھر پر پولیس آپریشن، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور: چودھری پرویز الہٰی کے گھر میں پولیس آپریشن کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا گیا۔
پولیس آپریشن کے خلاف صدر پی ٹی آئی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے بیٹے راسخ الٰہی نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے اینٹی کرپشن کے مقدمے میں پرویز الہٰی کی 6 مئی تک ضمانت منظور کی تھی لہٰذا گھر پر چھاپہ غیرقانونی اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اینٹی کرپشن اور پولیس کا آپریشن ناکام، پرویز الٰہی کو گرفتار نہ کیا جا سکا
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اس مقدمے کے علاوہ اگر کوئی ایف آئی آر درج ہے تو عدالت کے روبرو پیش کی جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ظہور الہٰی روڈ کلیئر کرنے کا حکم دے اور پولیس کو ہٹنے کی ہدایت جاری کرے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت حفاظتی ضمانت کی میعاد مکمل ہونے تک پرویز الٰہی کی گرفتاری روکنے کا حکم دے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









