پاکستان کے اداروں پر حملے بیرون ملک سے اسپانسر کیے جارہے ہیں: شرجیل میمن

کراچی: شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اداروں پر حملے بیرون ملک سے اسپانسر کیے جارہے ہیں، پاکستان کی سالمیت اور اداروں پر سوشل میڈیا کے ذریعے حملہ کیا گیا ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ملکی مفاد میں بہت کام کیا، آپ کا مقابلہ جھوٹے پروپیگنڈا کیخلاف ہے جس سے ملک میں انتشار پھیلتا ہے، تمام تر جھوٹ کا مقابلہ ہم سچ سے کریں گے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے لیڈر کبھی مقدمات سے ڈر کر ملک سے باہر نہیں گئے، پیپلزپارٹی کے لیڈرز کبھی چھپ کر بھاگے نہیں، 75 سالہ ملکی تاریخ میں پیپلزپارٹی کبھی کسی سہارے سے اقتدار میں نہیں آئی، پاکستان میں جتنی سیاسی جماعتیں اقدار میں آئیں، کسی کندھے پر چڑھ کر آئیں، ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کیلئے صرف پیپلزپارٹی نے کام کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سمجھ رہا ہے مذاکرات کی آڑ میں اسے این آر او ملے گا: شرجیل میمن
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اداروں پر حملے بیرون ملک سے اسپانسر کیے جارہے ہیں، پاکستان کی سالمیت اور اداروں پر سوشل میڈیا کے ذریعے حملہ کیا گیا ہے، سوشل میڈیا پر ملک اور پیپلزپارٹی کی قیادت کے دفاع کرنا ہوگا، ڈیجیٹل میڈیا پر آصفہ بھٹو کا دست و بازو بن کر کام کرنا ہے، اپنی جماعت سے گزارش کروں گا کہ مجھے لاہور سے بھی ٹکٹ دیا جائے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









