جماعت اسلامی کا مردم شماری میں مبینہ دھاندلی کیخلاف آج شارع فیصل پر مظاہرے کا اعلان

کراچی: جماعت اسلامی نے مردم شماری میں مبینہ دھاندلی کے خلاف آج شارع فیصل پر مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جہاں خانہ شماری ہوگئی وہاں اب تک مردم شماری کا عملہ نہیں پہنچا، آدھا کراچی شمار نہیں کیا گیا اور خانہ شماری ابھی تک مکمل نہیں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: متنازعہ مردم شماری : ایم کیو ایم نے اپنے ارکان اسمبلی اور سینیٹرز سے استعفے لے لیے
دوسری جانب ڈائریکٹرادارہ شماریات سندھ منور علی گھانگرو کے مطابق سندھ کی آبادی میں 64 لاکھ 63 ہزار کا اضافہ ہوچکا اور صوبے کی آبادی 5 کروڑ 43 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









