پرویزالہٰی کو بھی تحقیقاتی اداروں سے تعاون کرنا چاہیے: اسحاق ڈار کا شاہ محمود قریشی کو جواب

اسلام آباد: اسحاق ڈار نے شاہ محمود قریشی کو کہا ہے کہ پرویزالہٰی کو بھی تحقیقاتی اداروں سے تعاون کرنا چاہیے۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس دوران شاہ محمود قریشی نے پرویز الہٰی فیملی سے ملاقات سے متعلق اسحاق ڈار کو آگاہ کیا۔
اسحاق ڈار نے شاہ محمود قریشی کو جواب میں کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، ہم نے بھی ہمیشہ قانون کا سامنا کیا، واقعے کی وجوہات کا ابھی علم نہیں، اپنی قیادت کو تحریک انصاف کے جذبات سے آگاہ کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم چاہتے ہیں جمود سے باہر نکل کر انتخابات کی طرف بڑھیں: شاہ محمود قریشی
دوسری جانب شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ معاملات سدھارنے کی کوشش کی جا رہی ہے تو انہیں کون بگاڑ رہا ہے، منگل کو جو پیش رفت ہوئی اس سے سپریم کورٹ کو آگاہ کردوں گا، پھر عدالت جو چاہے فیصلہ کرے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









