سیاست دشمنی کا رنگ اختیار کرچکی، جس کے نتائج سنگیں نکلیں گے: شیخ رشید

راولپنڈی: شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جب دروازے بکتربند گاڑیوں سے توڑیں گے تو ووٹ بھی تندور میں پڑیں گے، سیاست دشمنی کا رنگ اختیار کرچکی، جس کے نتائج سنگیں نکلیں گے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ شاہد خاقان آٹے کی چوری پر 20 ارب روپے کا حکومت پر الزام لگارہا ہے، آٹے کی لائنوں میں 20 آدمی مرگئے، بقول شاہد خاقان کے حکومت کی 20 ارب کی دیہاڑی لگ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مذاکرات میں کامیابی نہیں دیکھ رہا، گاڑی چھوٹ گئی تو فیصلہ سڑکوں پر ہوگا: شیخ رشید
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پرویزالہٰی کے گھر جو کچھ ہوا وہ نگران وزیراعلیٰ کا کیا دھرا ہے، سعودی عرب جانا ایک بہانہ ہے اصل میں پرویزالہٰی نشانہ ہے، جب دروازے بکتربند گاڑیوں سے توڑیں گے تو ووٹ بھی تندور میں پڑیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا اگلا نشانہ ہماری ملکیتی 4 مرلے کی لال حویلی ہے، اس کے نتائج کیلئے بھی تیار رہیں ہائی کورٹ میں کیس جیت چکے ہیں، سیاست دشمنی کا رنگ اختیار کرچکی، جس کے نتائج سنگیں نکلیں گے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









