پیر، 16-فروری،2026
پیر 1447/08/28هـ (16-02-2026م)

سوات میں کڈنی اسپتال کو دوبارہ نواز شریف کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ

01 مئی, 2023 11:56

سوات: کڈنی اسپتال کو دوبارہ نواز شریف کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے سوات میں کڈنی اسپتال کو دوبارہ نوازشریف کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے نام کی تبدیلی سے متعلق کام شروع کردیا ہے، اس سلسلے میں سمری تیار کرکے صوبائی نگران حکومت کو بھیجی جائے گی اور منظوری کے بعد اسپتال کا نام نواز شریف کڈنی اسپتال ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کا نواز شریف کڈنی اسپتال کے نام کی تبدیلی کا فیصلہ

پی ٹی آئی حکومت نے 2021 میں کڈنی اسپتال کا نام تبدیل کر کے میاں گل عبدالحق کڈنی اسپتال رکھ دیا تھا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔