مذاکرات بہانہ ہے یا الیکشن کرانا ہے اس کا فیصلہ 10 مئی تک ہوجائیگا: شیخ رشید

راولپنڈی: شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اس ہفتے سپریم کورٹ سے قوم کو اہم فیصلوں کی توقع ہے، مذاکرات بہانہ ہے یا الیکشن کرانا ہے اس کا فیصلہ 10 مئی تک ہوجائے گا۔
رہنما پی ٹی آئی شیخ رشید کا اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ عدلیہ کسی فیصلے پر پہنچنے سے پہلے مذاکرات کی کامیابی، ناکامی بھی دیکھے گی، مذاکرات بہانہ ہے یا الیکشن کرانا ہے اس کا فیصلہ 10 مئی تک ہوجائے گا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو آڈیو ویڈیو کھیل رہے تھے ان کے وزیر خارجہ، وزیراعظم کی آڈیو بھی لیک ہوگئی، اس ہفتے سپریم کورٹ سے قوم کو اہم فیصلوں کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کے ڈاکو پی ٹی آئی پرچم اور عمران خان کی قیادت تلے جمع ہورہے ہیں: خواجہ آصف
ان کا کہنا تھا کہ آٹے کی لائن میں 20 جانیں چلی گئیں، بقول شاہد خاقان کے حکومت نے رمضان میں 20 ارب کی دیہاڑی لگائی، آئی ایم ایف سے معاہدے کا کیا بنا؟۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









