ایشیائی ترقیاتی بینک موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کو 15 ارب ڈالر تک قرضے دے گا

اسلام آباد : ایشیائی ترقیاتی بینک نے کلائمیٹ چینج فنانسنگ کیلئے نئے پروگرام کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت متاثرہ ممالک کو 15 ارب ڈالر تک کے نئے قرضے دیئے جا سکیں گے۔
اے ڈی بی کے مطابق ایشیا پیسفک ریجن میں ایک سال سے جاری موسمیاتی آفات کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ ڈونرز ممالک کی جانب سے ہر ایک ڈالر کے بدلے 5 ڈالرز کا انتظام کیا جائے گا۔ 3 ارب ڈالر کی گارنٹی کی صورت میں 15 ارب ڈالر کے قرضے دیئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : کاپ 27 نے موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ممالک کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی
اے ڈی جی نے ڈنمارک، جاپان، کوریا، برطانیہ اور امریکہ کو اہم ابتدائی پارٹنر قرار دیتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی منصوبوں کیلئے گرانٹس اور فنڈز کی فراہمی کیلئے ان ملکوں سے بات چیت جاری ہے۔ عالمی مالیاتی اداروں، نجی شعبے، مخیر اداروں سے بھی رابطہ ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









