پاکستان کے پیشگی اقدامات کے باوجود آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے سے گریزاں

اسلام آباد : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے پر تاحال کوئی بڑی پیشرفت نہ ہو سکی ہے۔ آئی ایم ایف کو بیرونی فنانسنگ کی تصدیق کا انتظار ہے۔
آئی ایم ایف کو عالمی بینک کے 2 ارب اور ایشین انفرا اسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کی جانب سے 90 کروڑ ڈالرز فراہمی کی توثیق درکار ہے۔ آئی ایم ایف کو سعودی عرب اور یو اے ای پاکستان کی امداد کی ضمانت دے چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور آئی ایم ایف میں معاہدے کی تمام شرائط پوری
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ تمام پیشگی اقدامات پر عملدرآمد کے باوجود اسٹاف لیول معاہدہ نہ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے، جس کے باعث پاکستان کو معاشی بحران کا سامنا ہے۔ اسٹیٹ بینک زرمبادلہ کے ذخائر تاحال 4.4 ارب ڈالر کی کم سطح پر برقرار ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









