مذاکراتی اجلاس کے بعد اسمبلیاں تحلیل کرنے کا آخری موقع ہے : اسد عمر

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے بار بار آچکے ہیں، مذاکراتی اجلاس کے بعد اسمبلیاں تحلیل کرنے کا آخری موقع ہے۔
اسد عمر نے انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا ڈر ختم نہیں ہوتا، تحریک انصاف کا جذبہ ختم نہیں ہوتا۔ ریلی کے اعلان پر کنٹینرز لگ گئے اور ورکرز کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ کو ثالثی اور پنچایت نہیں کرنی بلکہ آئین وقانون کے مطابق فیصلے کرنا ہے: شہباز شریف
انہوں نے کہا کہ حکومت آئین توڑنے پر آ گئی ہے اور آئین ٹوٹ چکا ہے، آئین کے نہ ہونے سے تمام قانون اور جمہوریت ختم ہوگئی۔ سپریم کورٹ نے تحمل کا مظاہرہ کیا، بار بار موقع دیا۔ سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے بار بار آچکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں کے خلاف تقریریں کی جا رہی ہیں، عمران خان نے موقع دیا کہ ایک دن میں پورے ملک میں انتخابات کروا لیں۔ مذاکراتی اجلاس کے بعد اسمبلیاں تحلیل کرنے کا آخری موقع ہے۔ بارہ ماہ حکومت نے غلطیوں پر غلطیاں کی ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









