پیر، 16-فروری،2026
پیر 1447/08/28هـ (16-02-2026م)

نیب کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا چاہیے، کیسز دیکھ کر کوئی سرمایہ کاری نہیں کرتا : شاہد خاقان

02 مئی, 2023 12:25

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ نیب ایک بھی سیاستدان کو نہیں پکڑ سکی، نیب کیسز دیکھ کر ملک میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کرتا۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نیب قانون میں جعلی کیسز کو ختم کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ نیب عدالتوں میں کیمرے لگا کر عوام کو سماعت دکھانی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : توشہ خانہ کیس: عمران خان کیخلاف تحقیقات کا آغاز، نیب نے جواب جمع کرا دیا

انہوں نے کہا کہ نیب کیسز دیکھ کر ملک میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کرتا۔ نیب کے تماشوں نے ملک کو تباہ کر دیا ہے۔ نیب گزشتہ سالوں میں ایک بھی سیاستدان کو نہیں پکڑ سکی۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا چاہیے، ورنہ نیب ملک کو جڑ سے اکھاڑ کر ختم کر دے گا۔ ملک میں سابقہ وزیراعظم کو انصاف نہیں ملے گا تو غریب کو کیسے ملے گا؟

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔