پارلیمنٹ آئینی اختیارات کے تحفظ کیلئے آخری حد تک جائے گی : مریم اورنگزیب

اسلام آباد : وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کا قانون سازی کا آئینی اختیار کوئی نہیں چھین سکتا۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں کہا ہے کہ قانون سازی سے شفاف اور منصفانہ نظام دیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ اپنے آئینی اختیارات کے تحفظ کے لئے آخری حد تک جائے گی۔ پارلیمنٹ اپنے آئینی حقوق کا بھرپور تحفظ اور دفاع کرنے کا حق رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا قانون سازی کا آئینی اختیار کوئی نہیں چھین سکتا۔ عدلیہ کا اختیار آئین وقانون کی تشریح کرنا ہے۔ آئین ’ری۔ رائیٹ‘ کرنا یا قانون سازی کے اختیار پر پابندی لگانا عدلیہ کا اختیار نہیں۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کے گینگ میں ثاقب نثار اور فیض سمیت تمام کرپٹ افراد شامل ہیں: مریم نواز
ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان نے وکلاء برادری، بار کونسلز اور ایسوسی ایشنز کے دیرینہ مطالبے پر قانون سازی کی۔ آرٹیکل 184 تین سے متعلق قانون سازی سے عدلیہ کے اختیار، آزادی و خود مختاری میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ اس قانون سازی سے ’وَن مین شو‘ اور ’ امپیریل کورٹ‘ جیسے اعتراضات ختم کئے گئے۔ سپریم کورٹ کے تین سینئر موسٹ ججز مشاورت سے یہ اختیار استعمال کریں گے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









