پرویز الہٰی اور چوہدری وجاہت کے گھروں کا محاصرہ ختم، کوئی گرفتاری عمل میں نہ آئی

گجرات : پرویز الہٰی اور چوہدری وجاہت کے گھر پر پولیس اپنا آپریشن ختم کر کے واپس روانہ ہوگئی۔
پولیس اور اینٹی کرپشن حکام نے چوہدری پرویز الہٰی اور چوہدری وجاہت حسین کے گھر کُنجاہ ہاؤس اور نت ہاؤس کا محاصرہ ختم کردیا اور ٹیمیں روانہ ہوگئیں۔ دونوں رہائش گاہوں سے کوئی بھی گرفتاری نہیں ہو سکی۔
یہ بھی پڑھیں : پرویزالہٰی کو بھی تحقیقاتی اداروں سے تعاون کرنا چاہیے: اسحاق ڈار کا شاہ محمود قریشی کو جواب
چوہدری وجاہت سابق وفاقی وزیر اور چوہدری شجاعت کے بھائی ہیں۔ پولیس نے آج چار مقامات پر آپریشن کیا۔ چوہدری برادران کے قریبی ساتھیوں کے گھروں پر بھی پولیس چھاپے کی اطلاعات ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









