پیر، 16-فروری،2026
پیر 1447/08/28هـ (16-02-2026م)

سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کی دیر ہے، سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا : پرویز الہٰی

03 مئی, 2023 13:53

گجرات : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے تھے کہ اللہ تعالی ان کو ایکسپوز کرے، سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے سے سب ٹھیک ہو جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنماء چوہدری پرویز الہٰی اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر گوجرانوالہ کے مقدمے خصوصی جج اینٹی کرپشن گوجرانوالہ (گجرات کیمپ) رانا محمد سلیم کی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت کی درخواست 23 مئی تک منظور کرلی۔ پرویز الہٰی نے گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ سے ان مقدمات میں حفاظتی ضمانت کروائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : پرویز الہٰی کرپشن کیس : مبینہ فرنٹ مین سہیل اصغر پولیس حراست سے فرار

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خواجہ آصف میں پارلیمنٹ میں ن لیگ کا اصل چہرہ عوام کو دکھا دیا ہے۔ ہم چاہتے تھے کہ اللہ تعالی ان کو ایکسپوز کرے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ جھوٹ بول رہے ہیں۔ حکومتی ممبران حکومت بھی کر رہے ہیں، اپوزیشن بھی کر رہے ہیں اور اعلیٰ عدلیہ کو گالیاں بھی دے رہے ہیں۔ سراسر جھوٹ کی بنیاد والے محسن نقوی وزیر اعلیٰ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری قیادتِ کو بخوبی علم ہے کہ حکومت کیا کر رہی ہے۔ انشاء اللہ کوئی دیر نہیں سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے سے سب کلئیر ہو جائے گا۔ خواجہ آصف نے شہباز شریف، نواز شریف کا اصل چہرہ سب کو دکھایا ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔