بلوچستان سے کھاد اور چینی کی پڑوسی ملک میں اسمگلنگ ناکام، ہزاروں بوریاں برآمد

کوئٹہ : یوریا کھاد اور چینی کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف خضدار، نوشکی اور گڈانی میں بڑی کارروائیاں کی گئیں۔
کسٹمز انٹیلیجنس، ایف سی اور ضلعی انتظامیہ نے خفیہ اطلاع پر خضدار کے تین مقامات پر کارروائیاں کی، جس کے دوران بھاری مقدار میں ذخیرہ اندوزی کی گئی چینی اور کھاد کی بوریا برآمد کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں : یوریا اسمگلنگ سے کسی کو کسانوں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دوں گا : وزیر اعظم
ذخیرہ اندوز کی گئی اشیاء ہمسایہ ملک اسمگل ہونی تھیں۔ کارروائی کے دوران مزاحمت کا سامنا بھی رہا۔ گڈانی اور نوشکی میں بھی مشترکہ کارروائی کے دوران چینی اور کھاد برآمد کی گئیں۔
تینوں شہروں میں دوران کارروائی مجموعی طور پر کھاد کی 41 ہزار 883 بوریاں اور چینی کی 44 ہزار 957 بوریاں ضبط کی گئیں۔ کھاد کی مالیت 16 کروڑ 75 لاکھ اور چینی کی مالیت 22 کروڑ 47 لاکھ ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












