حکومت کی انتخابی تاریخ پر لچک، پی ٹی آئی بجٹ کے بعد اسمبلیوں کی تحلیل پر رضامند

اسلام آباد : اتحادی حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکراتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، جس کے مطابق وفاقی حکومت انتخابی تاریخ پر مزید لچک دکھانے کو تیار ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ مزید مذاکرات سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرانے کے بعد ہوسکتے ہیں۔
حکومت نے پی ٹی آئی کو جواب دیا ہے کہ بجٹ سے پہلے اسمبلیاں تحلیل نہیں کرسکتے۔ پی ٹی آئی نے بجٹ پیش کرنے کی شرط پر بھی نیم رضامندی ظاہر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسمبلیوں کی تحلیل اور الیکشن کی تاریخ پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا : شاہ محمود قریشی
اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ پر اتفاق نہ ہونے پر مذاکرات میں تعطل آیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد دوبارہ مذاکرات ہوسکیں گے۔
تحریک انصاف نے ن لیگ سے اپنی صفوں میں اتحاد لانے کی بات کی۔ پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے کئی وزراء کے رویوں کی وجہ سے بداعتمادی پیدا ہوسکتی ہے۔ حکومتی کمیٹی نے وزراء کے منفی بیانات کو غیر ضروری قرار دیا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









