جنرل باجوہ نے تمہیں اور تم نے عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا تھا : مریم اورنگزیب

اسلام آباد : وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ تم نے چار سال اپنے دماغ سے صرف ملک کو لوٹا، تم نے 22 کروڑ عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا تھا۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل میں سوالات اٹھا دیئے۔ انہوں نے کہا کہ باجوہ نے امریکہ کو تمہارے خلاف کیا اور تم نے کہا کہ تمہاری حکومت کے خلاف سازش امریکہ نے کی۔
انہوں نے کہا کہ اگر باجوہ نے امریکہ کو تمہارے خلاف کیا تو پھر سائفر کیا تھا؟ پھر امپورٹڈ حکومت اور عالمی سازش کیا تھی؟ اگر باجوہ اور آئی ایس آئی نے بتایا کہ تمہارے مخالفین چور ہیں تو پھر تمہارے الزام کیا تھے؟
ان کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نے تمہیں اور تم نے 22 کروڑ عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا تھا۔ تم نے چار سال اپنے دماغ سے صرف ملک کو لوٹا باقی سب دوسروں کے کہنے پر کیا۔ تمہیں کبھی آئی ایس آئی نے دوسروں کی کرپشن کا بتایا، کبھی باجوہ نے بتایا تمہارے ثبوت کہاں ہیں؟
یہ بھی پڑھیں : ثاقِب ںثار نے پاکستان کے ساتھ ظلم کیا ہے، کارروائی ہونی چاہیئے : نواز شریف
وفاقی وزیر نے کہا کہ باجوہ اپنی توسیع کے لئے امریکہ سے لابنگ کر رہا تھا اور تم بند کمرے میں اسے تاحیات ایکسٹنشن کی آفر کر رہے تھے؟ باجوہ نے ہزار بار کہا ہو، تم نے اسمبلیاں کسی کے کہنے پر کیوں توڑیں؟
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ قوم کو چار سال سمجھ نہیں آیا، ملک اور عوام کو تم نے کس طرح، کیسے اور کہاں کہاں سے لوٹا۔ عوام اور ملک کے ساتھ جو ہوا تاریخ میں کہیں کسی ملک کے ساتھ یہ ظلم نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ چار سال صرف اپنی بیگم اور اُن کی سہیلی فرح گوگی کو نوازا۔ آٹا، چینی، بجلی گیس مافیا کو نوازا۔ ملک میں مارشل لگا دیں کا بیان فارن فنڈد فتنے کی اصل نیت اور مقاصد کا ثبوت ہے۔ تم نے سازش کر کے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے نمائندوں کی توہین کی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












