پرویز الہٰی کرپشن کیس : مبینہ فرنٹ مین سہیل اصغر پولیس حراست سے فرار

لاہور : چوہدری پرویز الہٰی کا مبینہ فرنٹ مین سہیل اصغر پولیس کی حراست سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی رہنماء چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب میں درج کیس میں نیا موڑ آگیا۔
یہ بھی پڑھیں : لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی کی 15 مئی تک حفاظتی ضمانت کرلی
جسمانی ریمانڈ پر زیر حراست ملزم سہیل اصغر پولیس حراست سے فرار ہوگیا۔ ملزم کو طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا۔ لاری اڈے کے قریب ملزم کے ساتھی چھڑا کر لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









