پیر، 16-فروری،2026
پیر 1447/08/28هـ (16-02-2026م)

راجن پور : کچے میں ڈاکوؤں سے مقابلہ، ایلیٹ فورس کا ایک اہلکار شہید

03 مئی, 2023 14:46

راجن پور : کچے میں ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران ایلیٹ فورس کا ایک اہلکار شہید ہوگیا۔

کچے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن 25 ویں روز بھی جاری ہے۔ چک عمرانی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایلیٹ فورس کا ایک جوان شہید ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : پرویز الہٰی کرپشن کیس : مبینہ فرنٹ مین سہیل اصغر پولیس حراست سے فرار

شہید ہونے والے اہلکار کا نام محمد قاسم کورائی تھا، جس کا تعلق نواحی علاقہ فاضل پور سے ہے۔ ڈی پی او راجن پور نے شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے کے حکومت کی رٹ قائم کریں گے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔