ٹکٹوں کی فروخت کا الزام، پی ٹی آئی نے خواجہ آصف کو قانونی نوٹس بھیج دیا

اسلام آباد : پی ٹی آئی نے وفاقی وزیر خواجہ آصف کو ٹکٹوں کی فروخت کا الزام لگانے پر 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔
تحریک انصاف کی جانب سے عثمان ڈار نے مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وزیر دفاع خواجہ آصف کو پی ٹی آئی سربراہ پر ٹکٹوں کی فروخت کا الزام لگانے پر قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔
نوٹس کے مطابق خواجہ آصف نے عمران خان پر سیالکوٹ میں ٹکٹوں کی فروخت کا جھوٹا الزام عائد کیا۔ 30 کروڑ روپیہ اکٹھا کرنے کا من گھڑت الزام لگایا گیا۔ سیالکوٹ کے ٹکٹ ہولڈرز پر بے بنیاد اور سنگین الزام عائد کیا۔
یہ بھی پڑھیں : عدلیہ کے احتساب کیلئے کمیٹی بنائی جائے : خواجہ آصف
نوٹس میں کہا گیا کہ براہ راست پریس کانفرنس میں عمران خان اور پارٹی رہنماؤں پر بہتان تراشی کی گئی۔ خواجہ آصف اپنے بے بنیاد الزام پر چئیرمین تحریک انصاف سے تحریری معذرت کریں۔ ملک کے معروف اخبارات میں معذرت نامہ شائع کروائیں۔
نوٹس کے مطابق معافی نہ مانگنے کی صورت میں 10 ارب روپیہ ہرجانہ ادا کریں۔ معافی یا ہرجانہ کی عدم ادائیگی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











