عمران خان کے ایک بال کو بھی کچھ ہوا ملک کے لئے اچھا نہیں ہوگا : اعظم سواتی

پشاور : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ ملک کا سزا یافتہ لوٹے ہوئے پیسوں پر عمرہ کر رہا ہے، عمران خان کو کچھ ہوا ملک کے لئے اچھا نہیں ہوگا۔
پی ٹی آئی رہنماء اعظم سواتی نے پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 22 گریڈ کے افسر نے میرے ملک کو تباہ کردیا ہے۔ ان لوگوں کی وجہ سے عوام کے دلوں میں نفرت پیدا ہو رہی ہے۔ یہ مودی کا ایجنڈا ہو سکتا ہے، آپ کا نہیں ہونا چاہیئے۔
یہ بھی پڑھیں : ثاقِب ںثار نے پاکستان کے ساتھ ظلم کیا ہے، کارروائی ہونی چاہیئے : نواز شریف
انہوں نے مزید کہا کہ آپ اپنے عہدے کا احترام کرتے ہوئے آئین و قانون کی پاسداری کریں۔ آپ محب وطن ہے، ہمیں آپ پر فخر ہے، لیکن قانون کے دائرے کے اندر۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کا سزا یافتہ ملک سے باہر عیاشیاں کر رہا ہے۔ ملک کے لوٹے ہوئے پیسوں پر عمرہ کر رہا ہے۔ اس کو کوئی کچھ نہیں کہتا لیکن عمران خان کو زخمی حالت میں عدالتوں میں بلایا جاتا ہے۔ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں لیکن یہ رویہ مناسب نہیں۔
پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ عمران خان کے ایک بال کو بھی کچھ ہوا ملک کے لئے اچھا نہیں ہوگا۔ ہفتے کے دن قوم کو عمران خان کی کال پر اٹھنا ہوگا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











