پیر، 16-فروری،2026
پیر 1447/08/28هـ (16-02-2026م)

فارن ایجنٹ تمہارے پاؤں پر دباؤ نہیں، دماغ پر سازشی دباؤ ہے : مریم اورنگزیب

04 مئی, 2023 14:49

اسلام آباد : وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ وہیل چئیر پر بیٹھ کر الزام نہیں، عدالت میں ثبوت پیش کرو، تمہارے دماغ پر سازشی دباؤ ہے۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت جا کر جس جس سے خطرہ ہے، ثبوت دو، ورنہ اپنا منہ بند کرو۔ فارن ایجنٹ بہروپیا ہے حالات کے مطابق اسکرپٹ اور حلیہ بنا لیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرفتاری کے ڈر سے چارپائی کے نیچے اور ضمانت خارج ہونے کے ڈر سے ویل چئیر کا ڈرامہ۔ فارن ایجنٹ تمہارے پاؤں پر دباؤ نہیں، تمہارے دماغ پر سازشی دباؤ ہے۔ وہیل چئیر پر بیٹھ کر الزام نہیں عدالت جا کر تمہاری جان کو جس جس سے خطرہ ہے، ثبوت پیش کرو۔

ان کا کہنا تھا کہ تمہیں خطرہ اب صرف فارن فنڈنگ، توشہ خانہ ، ٹیرین کیس سے ہے، اِس لئے گولی، پلستر، ڈبے، ویل چئیر اور الیکشن کا بہانہ ہے۔ عدالت بلائے تو گولی، پلستر، معذوری، بالٹی ڈبہ اور اب ویل چئیر!

یہ بھی پڑھیں : مافیا چیف جسٹس کے پیچھے پڑا ہے، سارے پاکستانی ہفتے کو نکلیں : عمران خان

وفاقی وزیر نے کہا کہ پہلے اپنی حکومت ہٹانے کا ملبہ امریکہ پر ڈالا، سائیفر کا ڈرٹی کھیل کھیلا، پھر امریکہ سے معافی مانگ کر جنرل باجوہ، پھر آصف زرداری اور پھر محسن نقوی پر ملبہ ڈالا۔ چار سال کی ناکامیوں، اسمبلیاں توڑنے کا ملبہ جنرل باجوہ پر ڈالا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہداء، اداروں اور ان کی قیادت کے خلاف اندرون و بیرون ملک غلیظ مہم چلانے والا پھر الزام تراشی کر رہا ہے۔ قوم کو گھروں سے نکالنے سے پہلے خود تو گھر سے باہر نکلو ڈرپوک۔

انہوں نے کہا کہ پہلے کالی بالٹی سے منہ تو باہر نکالنے کا اعلان کرو، پھر قوم کو باہر نکالنے کا اعلان کرنا۔ چیف جسٹس کی تصویر پر جوتے مارنے کے لئے بھی باہر نکلنے کی کال تم نے دی تھی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔