وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اہم سرکاری دورے پر بھارتی شہر گووا پہنچ گئے

کراچی : وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ گووا جانا پیغام ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی گووا میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اہم اجلاس میں شرکت کے لئے پی اے ایف فیصل بیس سے بھارت روانہ ہوئے، ان کے ہمراہ وزارت خارجہ سینئر افسران بھی موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بھارتی فضائیہ کا صلاحیتوں کو جانچنے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں جنگی فضائی مشقوں کا منصوبہ
بھارت نے بلاول بھٹو زرداری کے طیارے کو خصوصی طور فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی۔ دورہ بھارت کے حوالے وزیر خارجہ نے تمام سیاسی رہنماؤں سے مشاورت مکمل کی۔ سابق صدر آصف زرداری نے اہم مشورے بھی دیئے ہیں۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دورہ بھارت سے قبل جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ گووا میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں پاکستانی وفد کی سربراہی کروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا گووا جانا دراصل ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن دوست ممالک کے وزرائے خارجہ سے دو طرفہ تعلقات پر بات کرنا چاہوں گا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











