مذاکرات میں جو لچک دکھا سکتے تھے، وہ دکھائی، جلد انتخابات کی طرف جائیں : شاہ محمود

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ بہتر ہے کہ جلد از جلد انتخابات کی طرف جائیں، پی ڈی ایم سے مذاکرات کے دوران ہم جو لچک دکھا سکتے تھے وہ دکھائی۔
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں تاخیر نہیں ہونی چاہیئے۔ الیکشن میں تاخیر سے ملک کی کوئی خدمت نہیں ہو رہی۔ پاکستان کے لوگوں پر اعتماد کر کے انتخابات ہونے دیں۔ بہتر ہے کہ جلد از جلد انتخابات کی طرف جائیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں ہو گا، تو بجٹ میں سے کیا نکلے گا؟ پی ڈی ایم سے مذاکرات کے دوران ہم جو لچک دکھا سکتے تھے وہ دکھائی۔ مذاکرات کے دوران چھاپے مارنا مذاکرات کی اسپرٹ کے خلاف تھا۔ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اے این پی کی اے پی سی میں انتخابات ایک ہی دن کروانے کا مطالبہ
ان کا کہنا تھا کہ تازہ مینڈیٹ کے علاوہ اس طرح اب کام نہیں چلے گا۔ مہنگائی سے لوگوں کے چیخیں نکلی ہیں، کل پھر بجلی کی قیمت بڑھا دی گئی ہے۔ قوم کو مزید کتنی آزمائش میں ڈالنا ہے؟
بلاول بھٹو زرداری کے دورہ بھارت سے متعلق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ایس سی او کا ممبر ہے اور ایس سی او ایک اہم فورم ہے۔ اس فورم کو اپنے خطے کی بہتری کے لیے استعمال کرنا چاہیئے، بلاول بھٹو کے بھارت جانے میں کوئی حرج نہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











