عمران خان کو گرفتار کیا جاسکتا ہے، چیف جسٹس نوٹس لیں : بابر اعوان

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ ملک میں انارکی پھیلانے کی سازش ہے، عمران خان کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔
سابق وزیر قانون اور تحریک انصاف کے رہنماء بابر اعوان نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف گھناؤنے ایکشن پلان کی معتبر اطلاع ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کے گینگ میں ثاقب نثار اور فیض سمیت تمام کرپٹ افراد شامل ہیں: مریم نواز
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد عمران خان کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ چیف جسٹس سے درخواست ہے وہ صورتحال کا فوری نوٹس لیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ملک میں انارکی پھیلانے کی سازش ہے۔ نظام عدل کو بے توقیر کرنے اور وفاق پر حملے کی سازش ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












