پیر، 16-فروری،2026
پیر 1447/08/28هـ (16-02-2026م)

عمران خان نے بھارت میں انتخابات میں اپنی جانب سے سپورٹ فراہم کی: شرجیل میمن

04 مئی, 2023 19:06

کوئٹہ: شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بھارت میں انتخابات میں اپنی جانب سے سپورٹ فراہم کی، عمران خان ایک نالائق وزیر اعظم تھا۔

وزیر اطلاعت سندھ شرجیل میمن کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج کا دن نہایت ہی اہم ہے، وزیرخارجہ بلاول بھٹو بھارت گئے ہیں اللہ ان کو کامیابی دے، آج ذوالفقار علی بھٹو کا نواسا بھارت گیا ہے، عمران خان کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو نقصان ہوا، عمران خان نے ملک کی خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچایا، عمران خان نے کہا تھا مودی آیا تو ہمیں فائدہ ہوگا، عمران خان کی پالیسیوں سے پاکستان دنیا میں تنہا ہوا۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات ٹھیک کیے، بلاول بھٹو نے دیگر ممالک سے پاکستان کی دوستیاں بحال کیں، شرم کی بات ہے بلاول بھٹو کے دورہ بھارت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، عمران خان نے بھارت میں انتخابات میں اپنی جانب سے سپورٹ فراہم کی، مودی نے بھی عمران خان کو مبارکباد دی، عمران خان کو ہمارے سروں پر لاکر بٹھا دیا گیا، عمران خان ایک نالائق وزیر اعظم تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی شہدا کی جماعت ہے، ہمارے رہنماؤں نے جیل کاٹی مقدمات کا سامنا کیا، تحریک انصاف کا مقصد صرف ملک میں افراتفری اور انارکلی پھیلانا ہے، عمران خان کو تحریک عدم اعتماد سے ہٹایا گیا تب شہید بھٹو کی مثال دیتا رہا، عمران خان نے کہا مجھے شہید مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کردیا جائے گا، کسی اور سیاسی جماعت میں ایسی مثال نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اہم سرکاری دورے پر بھارتی شہر گووا پہنچ گئے

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی پروگرام پی پی کی قیادت نے دیا، آصف زرداری نے اُس گناہ کی معافی مانگی جو ہم نے نہیں کیا تھا، آصف زرداری نے بلوچستان کے لوگوں سے مظالم پر معافی مانگی، بلوچستان کے لیے آزاد حقوق بلوچستان شروع کیا گیا، صوبوں کو خودمختار اور این ایف سی ایوارڈ آصف علی زرداری نے دیا، جعلی کپتان کو دھاندلی کے ساتھ لایا گیا، بلوچستان اور سندھ نے عمران خان کو حکومت قائم کرنے نہیں دی، آئندہ انتخابات میں سلیکٹڈ کو پنجاب اور کے پی بھی مسترد کریں گے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ 12 سال سے سوشل میڈیا کے ذریعے محاز بنایا جارہا تھا، محاز کے تحت اداروں اور سیاستدانوں کیخلاف پروپیگنڈا پھیلایا گیا، سوشل میڈیا پر جو محاذ بنایا گیا اس کی بیرونی قوتوں نے بھی فنڈنگ کی، پی ٹی آئی ہمارے ملک کے خلاف ہے، پی ٹی آئی کا مقابلہ ہر پاکستانی پر فرض ہے، دنیا کے جھوٹے ترین شخص کو پاکیزہ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے ہم نے سچ کا دفاع کرنا ہے، تہذیب میں رہتے ہوئے اپنا مؤقف بیان کرنا ہے، عمران خان نے سیاست کو گالی بنادیا، عمران خان سے پہلے سیاسی مخالفین گلے ملتے تھے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔