سپریم کورٹ کا عدالتی اصلاحات پر حکم امتناع برقرار، پارلیمنٹ اور قائمہ کمیٹی کا ریکارڈ طلب

اسلام آباد : عدالت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ بننے کے بعد جمع کرائی درخواستوں کو بھی سننے کا فیصلہ کرلیا۔
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو مٸی کو آٹھ رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔
حکم نامے کے مطابق ایکٹ بننے کے بعد داخل نٸی درخواستوں پر بھی فریقین کونوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ درخواستوں میں اہم آٸینی نکات اٹھائے گٸے۔ فریقین 8 مٸی تک جامع جواب جمع کروائیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان تحریک انصاف نے مذاکرات سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی
سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو بل سے متعلق قومی اسمبلی، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس اور قاٸمہ کمیٹیوں کا ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر سپریم کورٹ کا حکم امتناع برقرار رہے گا۔ مزید سماعت 8 مٸی کو ہوگی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











