مافیا چیف جسٹس کے پیچھے پڑا ہے، سارے پاکستانی ہفتے کو نکلیں : عمران خان

لاہور : پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا ہے کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کے پیچھے ڈرٹی ہیری ہوگا، سارے پاکستانی ہفتے کو شام پانچ بجے ایک گھنٹے کے لیے نکلیں۔
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اسلام آباد روانگی سے قبل کارکنوں کے لیئے وہیل چیئر پر بیٹھ کر ریکارڈ کیئے گئے پیغام میں کہا ہے کہ میرے پاؤں میں سوجن ہے، اس کے باوجود عدالت میں پیشی کیلئے جارہا ہوں۔ ہم اپنے عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دوسرے لوگ فیصلہ حق میں نہ آنے پر ججز کے خلاف پروپیگنڈا کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ میں نے لاہور ہائیکورٹ کو واضح کہا کے کہ مجھے قتل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ وزیر آباد اور جوڈیشل کمپلیکس میں مجھے قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی تین مختلف مقدمات میں عبوری ضمانت 16 مئی تک منظور
ان کا کہنا تھا کہ اب کہہ رہے ہیں مراد سعید دہشت گرد ہے۔ اگر مراد سعید کو کچھ ہوا، تو اس کے پیچھے ڈرٹی ہیری ہی ہو گا۔ مجھے کوئی بیرون دہشت گرد سے یا ایجنسی سے کوئی خطرہ نہیں، اگر کسی سے ہی تو وہ ڈرٹی ہیری ہے۔
پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کے پیچھے ڈرٹی ہیری ہوگا۔ میں کال دے رہا ہوں سارے پاکستانی ہفتے کو شام پانچ بجے ایک گھنٹے کے لیے نکلیں۔ آپ نے چیف جسٹس کے لیے نکلنا ہے۔ اس وقت مافیا چیف جسٹس کے پیچھے پڑا ہوا ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











