پیر، 16-فروری،2026
پیر 1447/08/28هـ (16-02-2026م)

پاکستان کا افریقی ممالک کیساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ

04 مئی, 2023 18:53

اسلام آباد: پاکستان نے افریقی ممالک کیساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وفاقی کابینہ نے ایتھوپیا کیساتھ تعلقات کو وسعت دینے کیلئے معاہدہ کرنے کی منظوری دیدی ہے، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ ایتھوپیا 9 سے 12 مئی کے دوران پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ایتھوپین نائب وزیراعظم کراچی سے ادیس آبابا براہ راست ایتھوپین ایئر لائن کا افتتاح کرینگے، ایتھوپین نائب وزیراعظم پاکستان میں ایتھوپیا کے سفارتخانے کا بھی افتتاح کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اہم سرکاری دورے پر بھارتی شہر گووا پہنچ گئے

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جغرافیائی اورتجارتی لحاظ سے افریقی ممالک کی پاکستان کیلئے بہت اہمیت ہے، او آئی سی کے 57 ارکان ممالک میں 26افریقی ممالک ہیں۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ دولت مشترکہ کے 56 ممالک میں 21 افریقی ممالک موجود ہے، اقوام متحدہ میں تمام 54 افریقی ممالک کو ووٹنگ کا درجہ حاصل ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔