نجم سیٹھی کی ون ڈے کرکٹ میں ٹیم کے عالمی نمبر ون بننے پر قوم کو مبارک باد

لاہور : پی سی بی چیئرمین کا کہنا تھا کہ عالمی رینکنگ تبدیل ہوتی رہتی ہیں، عالمی نمبر ون بننے کی خوشیاں منائی جائیں۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ون ڈے انٹرنیشنل میں عالمی نمبر ون بننے پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل جیت کر عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، یہ بہت ہی خوشی کا موقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی میانوالی کی نشست پر ضمنی الیکشن روکنے کے حکم میں 11 مئی تک توسیع
ان کا کہنا تھا کہ کپتان بابراعظم، پوری ٹیم اور کوچنگ اسٹاف اس اہم موقع پر مبارک باد کے مستحق ہیں۔ مجھے اس ٹیم پر فخر ہے اور اس کے لیے نیک تمنائیں ہیں۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ میرے پچھلے دور میں پاکستانی ٹیم ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آئی تھی اور اب وہ ون ڈے میں بھی دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی ہے۔
چیئرمین کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ ہماری جو ٹریننگ ہورہی ہے، وہ ایشیا کپ اور پھر ورلڈ کپ میں کام آئے گی۔ یہ عالمی رینکنگ تبدیل ہوتی رہتی ہیں، لہذا یہ جو خوشی ملی ہے اسے منایا جائے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









