عدالت کی عثمان بزدار کو 10 مئی کو نیب آفس پیش ہونے کی ہدایت

لاہور : تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے سوالات کا جواب لینے کے لیئے عثمان بزدار کو دوبارہ نو مئی کو سمن کیا ہے، کہ وہ نیب آفس میں پیش ہوکر جوابات دیں۔
احتساب عدالت لاہور میں آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری کے معاملے پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔
دوران سماعت وکیل نے کہا کہ عثمان بزدار نے سوالات کے جوابات جمع کروا دیئے ہیں۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ انہوں نے مکمل سوالات کے جوابات نہیں دیئے۔
جج نے تفتیشی سے استفسار کیا کہ مخالفت ہی کرنی ہے یا انصاف کی بات بھی کرنی ہے، جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ ہم نے قانون اور ریکارڈ کے مطابق کام کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پرویز الہٰی کی درخواست کا تفصیلی فیصلہ جاری، ایڈیشنل ڈی جی اینٹی کرپشن کی معافی قبول
تفتیشی افسر کے مطابق ہم نے 30 سوالات کا جواب مانگ عثمان بزدار نے چار سوالات کا جواب دیا۔ عثمان بزدار کو دوبارہ نو مئی کو سمن کیا ہے، باقی سوالات جوابات دیں۔ وکیل نے کہا کہ نو مئی کو عثمان بزدار نے لاہور ہائیکورٹ کے ملتان بینچ میں پیش ہونا ہے۔
عدالت نے عثمان بزدار کو 10 مئی کو نیب آفس پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 13 مئی تک توسیع کردی۔ جج نے ریمارکس دیئے کہ عثمان بزدار اور نیب دونوں فریق قانون کی پاسداری کریں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









