پرویز الہٰی کی درخواست کا تفصیلی فیصلہ جاری، ایڈیشنل ڈی جی اینٹی کرپشن کی معافی قبول

لاہور : تفصیلی فیصلے کے مطابق پولیس نے پرویز الہٰی کے گھر دوسرے مقدمے میں چھاپہ مارا، چاروں افسران نے عدالت سے غیر مشروط معافی کی استدعا کی، جسے قبول کرلی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کی توہین عدالت کی درخواست کا دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔
فیصلے کے مطابق پرویز الہٰی نے ضمانت کے باوجود پولیس آپریشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی، جس میں عدالتی حکم کی توہین اور توہین آمیز ریمارکس کے پوائنٹس اٹھائے گئے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت افسران نے عدالتی حکم پر شوکاز نوٹس کا جواب داخل کیا۔
یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کی دیر ہے، سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا : پرویز الہٰی
فیصلے کے مزید مطابق جواب میں کہا گیا کہ پرویز الہٰی کیخلاف اینٹی کرپشن میں دو مقدمات درج ہیں۔ انہوں نے ایک ایف آئی آر میں حفاظتی ضمانت حاصل کی۔ دوسری ایف آئی آر میں گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ایڈیشنل ڈی جی اینٹی کرپشن وقاص حسن و دیگر کیخلاف توہین آمیز ریمارکس کا الزام لگایا گیا۔ چاروں ملزمان نے عدالت سے غیر مشروط معافی کی استدعا کی اور خود کو عدالتی رحم و کرم پر چھوڑا۔ عدالت چاروں افسران کی غیر مشروط معافی قبول کرتی ہے۔
عدالت نے کہا کہ اگر پرویز الہٰی سمجھیں کہ افسران نے قانون سے تجاوز کیا ہے، تو وہ مناسب قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









