پیر، 16-فروری،2026
پیر 1447/08/28هـ (16-02-2026م)

کراچی کی 11 یوسیز اور 15 وارڈز کی نشستوں پر پولنگ کل ہوگی

06 مئی, 2023 08:34

کراچی : ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے انتخابی مہم کا وقت ختم ہوچکا ہے۔ کراچی کی 11 یوسیز اور 15 وارڈز کی نشستوں پر پولنگ کل ہوگی۔

کراچی میں مجموعی طور پر 234 امیدوار مد مقابل ہیں۔ 11 یوسیز پر 119 امیدواروں اور وارڈز کی 15 نشستوں پر 115 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : فواد چوہدری کی جماعت کو بلدیاتی انتخابات میں بدترین شکست دی : شرجیل میمن

الیکشن کمیشن کے مطابق آج پولنگ عملے کو سامان کی ترسیل ہوگی۔ ضلع کورنگی، وسطی اور غربی کی 3-3 یوسیز میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔ ضلع کیماڑی اور جنوبی کی 1-1 یوسی میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔

ضلع کیماڑی اور شرقی کے 6-6 وارڈز میں پولنگ ہوگی۔ ضلع کورنگی کے 2 اور ضلع غربی کے ایک وارڈ میں پولنگ ہوگی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔