پیر، 16-فروری،2026
پیر 1447/08/28هـ (16-02-2026م)

سی پیک پر قائم ہیں، ہائی کوالٹی ڈویلپمنٹ کے خواہاں ہیں : بلاول بھٹو زرداری

06 مئی, 2023 15:29

اسلام آباد : وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ون چائنہ پالیسی کی حمایت کرتا ہے، ہائی کوالٹی ڈویلپمنٹ کے خواہاں ہیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی چینی ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ مذاکرات کے دوران چینی ہم منصب کے ساتھ اہم معاملات زیر غور آئے۔ پاکستان اور چین کی دوستی کو 70 سال ہوچکے ہیں۔ چین اور پاکستان کے درمیان تزویراتی شراکت داری اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اخبار کا کینیڈین قانون ساز پر چینی دباؤ کا دعویٰ، چین نے سراسر بے بنیاد قرار دے دیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان ون چائنہ پالیسی کی حمایت کرتا ہے۔ سی پیک دونوں ملکوں کے درمیان اہم منصوبہ ہے۔ سی پیک پر قائم ہیں، ہائی کوالٹی ڈویلپمنٹ کے خواہاں ہیں۔ دونوں ممالک دہائیوں سے ایک ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چین کے قومی امور پر مکمل حمایت کرتے ہیں۔ پرامن افغانستان کے بارے میں دونوں ممالک متفق ہیں۔ پاکستان اور چین میں باہمی دلچسپی اور تجارت کا اہم رشتہ ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔