کوئٹہ میں کانگو وائرس سے متاثرہ ایک اور خاتون انتقال کرگئی

کوئٹہ: کانگو وائرس سے متاثرہ ایک اور خاتون انتقال کرگئی، خاتون کو گزشتہ روز تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کے ٹیسٹ کے نمونوں کی رپورٹ میں کانگو کی تصدیق ہوئی، خاتون کا تعلق افغانستان سے تھا جو شادی کے بعد کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں اپنے سسرال میں رہتی تھی
ذرائع کے مطابق کانگو سے انتقال کرنے والے متاثرہ افراد کی تعداد چار ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں منکی پاکس کا پہلا مشتبہ کیس رپورٹ
دوسری جانب کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو سے متاثر مجموعی طور پر پندرہ مریض لائے گئے ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









