پیر، 16-فروری،2026
پیر 1447/08/28هـ (16-02-2026م)

بلاول بھٹو کے کامیاب دورہ بھارت پر عمران خان مکمل پاگل ہوگیا ہے: مریم اورنگزیب

07 مئی, 2023 15:48

اسلام آباد: مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سی پیک پر کام کی رفتار کو دیکھ کر فارن فنڈڈ ایجنٹ کو پاگل پن کا دورہ پڑ گیا، بلاول بھٹو کے کامیاب دورہ بھارت پر عمران خان مکمل پاگل ہوگیا۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ لگتا ہے فارن ایجنٹ نے وزیراعظم کی برطانوی بادشاہ کے ساتھ ویڈیو دیکھ لی، ملکی مسائل کا حل یہ ہے کہ تم جیل جاؤ اور جھوٹ، چوریوں پر سزا ہو، تمہارا زہر، غلیظ ذہنیت، معاشرے میں عدم برداشت اور تشدد پیدا کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات کا راستہ روکنے کیلئے حکمران آئین شکنی کا راستہ اختیار کر رہے ہیں: عمران خان

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک کو تم جیسا فراڈیا، فتنہ، فساد، نہیں روٹی، روزگار اور کاروبار چاہیے، ملک میں انتہا پسندانہ رویوں کی وجہ تم ہو، تم بھارت، کشمیر، اسلام پر گھٹیا سیاست کرتے ہو، مودی کی کامیابی کی دعائیں کرنے والا بے شرم انسان باتیں کرتا ہے، فارن ایجنٹ نے فتنہ، فساد کی کال چین کے وزیر خارجہ کو دیکھ کر دی۔

ان کا کہنا تھا کہ انتشار کی کال شہباز شریف کی بادشاہ چارلس کے ساتھ ویڈیو دیکھ کردی، سی پیک پر کام کی رفتار کو دیکھ کر فارن فنڈڈ ایجنٹ کو پاگل پن کا دورہ پڑ گیا، بلاول بھٹو کے کامیاب دورہ بھارت پر عمران خان مکمل پاگل ہوگیا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔