پیر، 16-فروری،2026
اتوار 1447/08/27هـ (15-02-2026م)

عمران خان سر سے پاؤں تک جھوٹا اور مکار آدمی ہے: وزیراعظم

07 مئی, 2023 19:12

لندن: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان سر سے پاؤں تک جھوٹا اور مکار آدمی ہے، عمران خان کا جھوٹ قوم کے سامنے آرہا ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اسکاٹش فرسٹ منسٹرحمزہ یوسف سے ملاقات بہت اچھی رہی، جلد سرمایہ کاری کانفرنس بلارہے ہیں جس میں تجارت، تعلیم، ٹیکنیکل ایجوکیشن سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون پرغور ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان سر سے پاؤں تک جھوٹا اور مکار آدمی ہے، عمران خان کا جھوٹ قوم کے سامنے آرہا ہے، پی ٹی آئی حکومت کا میرے خلاف بنایا گیا بیانیہ جھوٹ پر مبنی تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کے کامیاب دورہ بھارت پر عمران خان مکمل پاگل ہوگیا ہے: مریم اورنگزیب

ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ سمیت دیگرممالک میں میرے خلاف شواہد اکٹھے کرنے کی کوشش کی گئی، کیس میں میری بریت پورے پاکستان کی فتح ہے، عمران خان نے میرے خلاف ہر حربہ استعمال لیکن انہیں ناکامی ہوئی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔