عمران کو اس وقت کی جوڈیشل اسٹیبلشمنٹ لائی، اب یہ لوگ ایکسپوز ہورہے ہیں: رانا ثنا اللہ

فیصل آباد: رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اس بدبخت کو اس وقت کی جوڈیشل اسٹیبلشمنٹ لائی، اب یہ لوگ ایکسپوز ہورہے ہیں، باجوہ خود کہہ رہے ہیں کہ اس بدبخت کو لانے کی غلطی کی۔
وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ن لیگ نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی، ایک بدبخت ٹولہ ملک پر مسلط کیا گیا، اس ٹولے نے 4 سالوں میں کوئی کام نہیں کیا، یہ موٹرویز پاکستان مسلم لیگ ن کے دور میں بنیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سر سے پاؤں تک جھوٹا اور مکار آدمی ہے: وزیراعظم
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سی پیک کا منصوبہ پاکستان کا مستقبل ہے، سی پیک 2020 میں مکمل ہونا تھا لیکن درمیان میں یہ بدبخت ٹولہ آگیا، اگر ملک ترقی کررہا تھا تو اس تجربہ کی کیا ضرورت تھی، اس بدبخت کو اس وقت کی جوڈیشل اسٹیبلشمنٹ لائی، اب یہ لوگ ایکسپوز ہورہے ہیں، باجوہ خود کہہ رہے ہیں کہ اس بدبخت کو لانے کی غلطی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اب ہر کسی کو معلوم ہوگیا ہے کہ کیسے عمران خان کو لایا گیا، آج وہی ثاقب نثار پی ٹی آئی کے ٹکٹ بیچ رہا ہے، آڈیو لیکس نے ثاقب نثار کا کردار بے نقاب کردیا ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









