پیر، 16-فروری،2026
پیر 1447/08/28هـ (16-02-2026م)

الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی سے ملا ہوا ہے: حافظ نعیم الرحمان

07 مئی, 2023 15:16

کراچی: حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی سے ملا ہوا ہے، انتظامیہ پارٹی ورکر بنے گی تو ہنگامہ آرائی کے سوا کوئی اور چارہ نہیں ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبائی الیکشن کمشنر اس وقت دورے پر ہیں، الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی سے ملا ہوا ہے، الیکشن کمشنر کو خیال کرنا ہوگا کہ ڈبے نہیں بدلنے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں: میئر کراچی کیلئے 7 اضلاع میں پولنگ جاری، کانٹے کے مقابلے کی توقع

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں کو تھانے میں بند کر دیا ہے، ہماری شکایات پریذائیڈنگ افسران نہیں سن رہے، ہم نہیں چاہتے کہ کراچی کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولنگ ختم ہونے کے بعد پولنگ ایجنٹ کو فارم 11 فراہم کرنا ضروری ہے، انتظامیہ پارٹی ورکر بنے گی تو ہنگامہ آرائی کے سوا کوئی اور چارہ نہیں ہوگا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔