افغانستان سے آنے والے کنٹینر کے خفیہ خانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

اسلام آباد : افغانستان سے بڑے پیمانے پر پاکستان میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی، کسٹم حکام نے کنٹینر کے خفیہ خانوں بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔
کسٹم حکام نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر طورخم بارڈر پر افغانستان سے آنے والے کوئلہ کے کنٹینر کی چیکنگ کی، جس کے دوران بھاری تعداد میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں : تحریک طالبان پاکستان کے گوہر گروپ کے دہشتگرد ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہوگئے
اسلحہ کا ذخیرہ کنٹینر کے خفیہ خانوں میں چھپا کر رکھا گیا تھا۔ حکام کنٹینر کے افغان ڈرائیور کو حراست میں لے قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا۔
برآمد ہونے والے اسلحے میں روسی اور ترکیہ ساختہ 12 بور بندوقیں، مختلف ہتھیاروں کے 600 کارتوس اور بھاری مقدار میں بارود شامل ہے، جسے پاکستان دشمن عناصر کی جانب سے امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوششوں کے لیئے بھیجا گیا تھا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









