پیر، 16-فروری،2026
اتوار 1447/08/27هـ (15-02-2026م)

پشاور میں پولیس چوکی پر حملہ، پولیس کی جوابی کارروائی، حملہ آور فرار

08 مئی, 2023 11:29

پشاور : پولیس نے چوکی پر نامعلوم شرپسندوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے انہیں بغیر کوئی جانی نقصان کیئے بھاگنے پر مجبور کردیا۔

پشاور کے تھانہ متنی کی حدود میں واقعہ چوکی ادیزئی پر رات گئے نامعلوم شرپسندوں نے فائرنگ کی اور ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا۔ پولیس اہلکاروں نے شرپسندوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے بھر پور جوابی کارروائی کی۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان سے آنے والے کنٹینر کے خفیہ خانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

نامعلوم شرپسندوں کی حملے کی وجہ سے چوکی میں کھڑی موٹر سائیکل، دیوار اور شیشوں کو معمولی نقصان پہنچا۔ پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا جائزہ لیا، جبکہ بی ڈی ایس کو طلب کرکے علاقہ میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔